ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اکھلیش کا مایاوتی پر جوابی حملہ :کہا ،مسلمان نہیں بھولے ہیں بی ایس پی اور بی جے پی کے تعلقات

اکھلیش کا مایاوتی پر جوابی حملہ :کہا ،مسلمان نہیں بھولے ہیں بی ایس پی اور بی جے پی کے تعلقات

Mon, 10 Oct 2016 18:39:28  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،10اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مسلم ووٹروں کے بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) میں جانے سے خوفزدہ ہوکرمایاوتی پر جوابی حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ عوام بی ایس پی اور بی جے پی کی دوستی کی پرانی مثالیں کو اب تک نہیں بھولی ہے اور کیا مایاوتی یہ دعویٰ کریں گی کہ آئندہ انتخابات کے بعد حالات بننے پر وہ بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت نہیں بنائیں گی۔اکھلیش نے یہاں اسمارٹ فون منصوبہ بندی کے رجسٹریشن کے ویب پورٹل کے افتتاحی موقع پر کہا کہ مایاوتی کہتی ہیں کہ سماج وادی پارٹی کے لوگوں میں تقسیم ہے لیکن مسلم بھائی جانتے ہیں کہ سماج وادی پارٹی ان کے کتنے قریب ہے،ہم لوگ بھولے نہیں ہیں ابھی .. وہ رکشا بندھن والا تہوار کوئی نہیں بھولا ہے کہ کس نے کس کو راکھی باندھی تھی،وہ گجرات والی باتیں نہیں بھولے ہیں کہ کون جاکر کس لیے ووٹ مانگ کر آیا تھا۔اکھلیش نے چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ کیا مایاوتی جی یہ دعوی کر سکتی ہیں کہ کل کو اگر اکثریت کی حکومت نہیں بنی تو کیا بی جے پی اور بی ایس پی مل کر حکومت نہیں بنا لیں گی۔اتر پردیش کے عوام کس طرح اعتماد کرے گی۔انہوں نے مایاوتی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ وہ عوام کو نقد رقم دیں گے،ارے آپ کا تو نقدی کا پرانا شوق ہے۔اتر پردیش کے لوگ ابھی تک نہیں بھولے ہیں کہ کس طرح سی ایم او اور ایک انجینئر کو مار دیا گیا تھا۔سالگرہ کے نام پر کہاں وصولی نہیں ہوتی ہے،آپ نے اپنے ہی لوگوں کو گمراہ کیا ہے اور اب پردیش کو گمراہ کرنا چاہتی ہیں۔واضح رہے کہ مایاوتی نے کل لکھنؤ میں اپنی ریلی میں مسلم ووٹروں سے بی ایس پی کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ سماج وادی پارٹی تقسیم ہو گئی ہے اور وہ ایس پی اور کانگریس کو ووٹ دے کر اسے بیکار نہ کریں کیونکہ اس سے بی جے پی کو ہی فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ انہوں نے ریاست میں اگلی حکومت بنانے پر غریبوں کو نقد رقم دے کر مدد کا یقین دلایا تھا۔
اکھلیش نے مایاوتی پر حملے جاری رکھتے ہوئے کہا کہ وہ بی ایس پی سربراہ کو پھوپھی کہتے تھے لیکن انہیں(مایاوتی)پھوپھی کہنے سے تکلیف ہے،میں نے انہیں کی درخواست پر انہیں پھوپھی کہنا چھوڑ دیا ہے۔اتر پردیش کی تنظیم نو کے مایاوتی کے بیان پر شدید حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاکہ وہ کہتی ہیں کہ ریاست تقسیم ہو جانا چاہیے، کل کو یہ بھی کہیں گی کہ ملک بہت بڑا ہے، ملک بھی تقسیم ہو جانا چاہیے،ہم تو کہتے ہیں کہ جو ریاست کو تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، وہ خود غرضی کیلئے یہ بھی کہہ دیں گے کہ ملک کو بھی تقسیم کر دو۔مایاوتی کی ریلی کے دوران مچی بھگدڑ میں دو خواتین کی موت کے واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی ریلی ہی ایسی ہوتی ہے کہ جس میں کسی کی جان چلی جاتی ہے،اپنے لوگوں کو جمع کر دیا، بس انہیں وہی یادگاری دکھادئے،وہی احترام کی بات کر دی۔اکھلیش نے بی جے پی پر طنز کرے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ڈیجیٹل انڈیا کے لوگ بھی آ رہے ہوں گے،ہم نے مظفرنگر، غازی پور اور بندیل کھن۔ میں لیپ ٹاپ تقسیم کے دوران نوجوانوں سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بہت جھوٹ بولتے ہیں،اچھے دن لانے کی بات کی تھی لیکن وہ نہیں آئے۔اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جب سے نیتی آیوگ بنا، اس کے بعد سے اترپردیش کو نو ہزار کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے.


Share: